مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر کمیٹی تشکیل دی جائے شہباز شریف کا مطالبہ

موجودہ مشیرکی کمپنی کو ٹھیکہ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک January 18, 2019
سنگل بڈ پر 309 ارب کا ٹھیکہ دیا جا رہا ہے، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزارش ہے کہ ڈیم کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں، مجھے وزیراعظم کے مشیررزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن عوام کا پیسا کہاں خرچ ہورہا ہےعوام کوجاننے کاحق ہے، عوام اور مانگے تانگے کا پیسا آنکھوں پرپٹی باندھ کرخرچ کیا جارہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایوان میں مہمند ڈیم پر پیپرا رولز کا حوالہ دیکرتفصیلی بات کی تھی، سنگل بولی پیپرارولز کی روح کی خلاف ورزی ہے جب کہ موجودہ مشیرکی کمپنی کو ٹھیکہ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے، اس معاملے کے جائزہ کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی ایک ہفتے میں ایوان کو رپورٹ پیش کرے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سنگل بڈ پر 309 ارب کا ٹھیکہ دیا جا رہا ہے، انہیں سنگل بولی کی بجائے دوسرے آپشنز کی طرف دیکھنا چاہیے تھا، ہم نے پنجاب کے منصوبوں میں لویسٹ بڈرز سے بھی اربوں روپے کم کروائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں