صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی فارم کی فراہمی شروع

تجویز اور تائید کنندہ کو قومی اسمبلی، سینٹ یا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا رڈ پیش کرنا لازمی ہو گا۔ الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 17, 2013
تجویز اور تائید کنندہ کو قومی اسمبلی، سینٹ یا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا رڈ پیش کرنا لازمی ہو گا۔ الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی فارم کی فراہمی شروع کردی، فارم کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے نامزدگی فارم کی فراہمی آج سے شروع ہوگئی ہے جبکہ فارم کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کا کاغذات جمع کرانے کے لئے خود پیش ہونا ضروری نہیں تاہم امیدوار کے تجویز اور تائید کنندہ کا پیش ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، تجویز اور تائید کنندہ کو انتخابی فہرست میں اپنے ووٹ کے اندراج کا ثبوت دینا اور قومی اسمبلی، سینٹ یا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا رڈ پیش کرنا لازمی ہو گا۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے نامزدگی کے کاغذات 24 جولائی کو جمع ہوں گے جبکہ صدارتی الیکشن 6 اگست کو ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں