کراچی جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مبینہ ماسٹرمائنڈ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بشیر لغاری اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا


ویب ڈیسک July 17, 2013
پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بشیر لغاری اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا فوٹو: فائل

پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئیر جج جسٹس مقبول باقر پر حملے کا ماسٹرمائنڈ تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے ملنے والی معلومات پر سرجانی ٹاؤن میں پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی، پولیس کا کہنا تھا کہ فورسز کی ٹیم کے وہاں پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کا بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بشیر احمد لغاری اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ کارروائی کے دوران پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بشیر لغاری اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرکے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ کے قریب برنس وڈ پر جسٹس مقبول باقر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں رینجرزاور پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور جسٹس مقبول باقر سمیت 15 افراد زخمی ہوئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں