بھارتی ریاست بہار کے مختلف اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہونیوالے بچوں کی تعداد 21 ہوگئی

30 سے زائد بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے,اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک July 17, 2013
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

بھارتی ریاست بہار کے مختلف اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 21 ہوگئی جبکہ کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ اور ضلع ساران کے دو دیہات میں قائم اسکولوں میں حکومت کی جانب سے ملنے والا کھانا کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں 20 بچے دم توڑ گئے، 30 سے زائد بچوں کی حالت اب بھی انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاک ہونے والے بچوں کے گھر والوں کے لئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیاہے۔


واضح رہے کہ بھارت میں شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو ایک وقت کا کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے ، جس سے ملک بھر کے 12 لاکھ اسکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ 20 لاکھ بچے مستفید ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں