ورلڈ کپ 2019 پاک بھارت سمیت اہم میچز کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کا انکشاف

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ 150 کے بجائے 3 ہزار 280 پاؤنڈ میں فروخت ہونے لگا۔

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ 150 کیبجائے 3 ہزار 280 پاؤنڈ میں فروخت ہونے لگا۔

HARIPUR:
رواں سال شیڈول میگا ایونٹ کیلیے پاک بھارت سمیت بڑے میچوں کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق ٹکٹیں فروخت کرنے والی ایک ویب سائٹ پر ورلڈکپ کے مختلف اہم میچز کے ٹکٹ انتہائی مہنگے داموں دستیاب ہیں، انگلینڈ کے آسٹریلیا اور بھارت کے ساتھ میچز کے 115 پاؤنڈ والے چند ٹکٹ تو 12029 پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔


دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیوں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں 16 جون کو شیڈول میچ کا 150 پاؤنڈ والا ٹکٹ 3 ہزار 280 پاؤنڈ میں فروخت ہونے لگا۔

ورلڈکپ آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹ ایکسچینج کمپنی کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، قانونی کارروائی کے لئے اپنے وکلاء سے مشاورت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کا آغاز رواں سال 30 مئی کو ہوگا، قانونی رکاوٹوں کے باوجود چیمپئنز ٹرافی میں بھی ٹکٹ بلیک میں فروخت ہوئی تھیں۔
Load Next Story