بطور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلا مقدمہ نمٹا دیا

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کمرہ نمبر 1 سے عدالتی کارروائی کا آغاز کیا


ویب ڈیسک January 18, 2019
بحیثیت چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کمرہ نمبر 1 سے عدالتی کارروائی کا آغاز کیا۔ فوٹو : فائل

بطور چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کمرہ نمبر 1 سے عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا اور پہلا مقدمہ نمٹادیا۔

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کمرہ نمبر 1 سے عدالتی کارروائی کا آغاز کیا، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے منشیات کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ دونوں ماتحت عدالتوں نے ملزم کو سزا سنائی، میرے نزدیک یہ کیس قابل سماعت نہیں، کیمیکل معائنہ میں پروٹوکول نہیں دیے گئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ملزم کی سزا کم ہونے کے بجائے زیادہ ہو جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں