
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کمرہ نمبر 1 سے عدالتی کارروائی کا آغاز کیا، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے منشیات کیس کی سماعت کی۔
کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ دونوں ماتحت عدالتوں نے ملزم کو سزا سنائی، میرے نزدیک یہ کیس قابل سماعت نہیں، کیمیکل معائنہ میں پروٹوکول نہیں دیے گئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ملزم کی سزا کم ہونے کے بجائے زیادہ ہو جائے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔