سابق بیوی کی غیراخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان برطرف

سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے ڈی آئی جی کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست درج کرائی تھی

سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے ڈی آئی جی کے خلاف درخواست درج کرائی تھی (فوٹو : ایکسپریس)

گلگت بلتستان کے ڈی آئی جی جنید ارشد کو سابق بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں ڈی آئی جی جنید ارشد کی برطرفی کی تصدیق کی گئی ہے۔ جنید ارشد کو 2010ء میں منظور کیے گئے تحفظ خواتین ایکٹ کے تحت برطرف کیا گیا۔


ڈی آئی جی جنید ارشد پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس میں 5 لاکھ شکایت کنندہ کو بطور زر تلافی ادا کیے جائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کی توثیق کی تھی جب کہ ڈی آئی جی کی نظرثانی کی اپیل بھی مسترد کردی گئی تھی۔



واضح رہے کہ ڈی آئی جی جنید ارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے گزشتہ برس ستمبر میں شکایت درج کرائی تھی کہ جنید ارشد نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہیں۔
Load Next Story