وزیراعظم کی عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں کو تنبیہ

وزیر اعظم عمران خان کی شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک January 18, 2019
وزیر اعظم عمران خان کی شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں اور صوبوں کو تنبیہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی پر تمام اداروں اور صوبوں کو تنبیہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ تمام چیف سیکرٹریز کو ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو شکایات کے سلسلے میں تکلیف پر باقاعدہ معذرت کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں