شارٹ ٹرم بحران میں میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں فواد چوہدری

سی پیک کو سپورٹ نہ کرنے کا مطلب خود پاؤں پر کلہاڑی مارنا ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک January 18, 2019
حکومت ایک ماہ میں 30 سے 35 کروڑ کے اشتہارات دے چکی ہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا بحران میں حکومت ملازمین اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا میں اچانک بحران کیوں آیا؟ اس کی نشاندہی کی جائے اور دیکھا جائے کہ بحران میں حکومت کا کتنا کردار تھا تاکہ مستقبل کے لیے اس کا تدارک کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں باہر جانے والے پیسے کو روکنا ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے ڈالر باہر نہ جانے دینا ہمارا مفاد ہے اس لیے میڈیا کو پرو اکانومی ہونا چاہیے، میڈیا کو اپنا انٹرسٹ معیشت کے ساتھ جوڑ کررکھنا چاہیے کیونکہ میڈیا تب ہی مستحکم ہوگا جب معیشت مضبوط ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے اور سی پیک کو سپورٹ نہ کرنے کا مطلب خود پاؤں پر کلہاڑی مارنا ہے، سعودی عرب خطے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرکے تیسری بڑی آئل ریفائنری لگانے جارہا ہے، میڈیا کواس مثبت معاشی اقدامات کو اجاگر کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں