وینزویلا كے صدر نكولس مدورو نے اپنی دیرینہ ساتھی سے شادی رچالی

شادی كی تقریب نجی طور پر منعقد ہوئی جس كی صدارت كراكس كے میئر جارج راڈریگز نے كی۔


APP July 17, 2013
نکولس مدورو اور سیلیا فلورس 1990 سے اكٹھے تھے تاہم ان كی کوئی اولاد نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: وینزویلا كے صدر نكولس مدورو نے اپنی دیرینہ ساتھی سیلیا فلورس سے شادی كرلی ہے۔

گزشتہ روز صدر مدورو نے سركاری ٹیلی ویژن كی نشریات میں اعلان كیا كہ انہوں نے اپنی پرانی ساتھی سیلیا فلورس سے شادی كرلی ہے، شادی كی تقریب نجی طور پر منعقد ہوئی جس كی صدارت كراكس كے میئر جارج راڈریگز نے كی۔

واضح رہے کہ نکولس مدورو اور سیلیا فلورس 1990 سے اكٹھے تھے تاہم ان کوئی اولاد نہیں ہے۔ فلورس وینزویلا كی قومی اسمبلی كی اسپیكر اور اٹارنی جنرل رہ چكی ہیں، وہ صدر ہیوگو شاویز كے وكلا كے پینل میں بھی شامل رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں