میڈیا کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہو گا مریم اورنگزیب

جو ہو رہا ہے وہ نہ روکا گیا تو میڈیا انڈسٹری کو سنبھالا نہیں جا سکے گا، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک January 18, 2019
میڈیا کی تمام تنظیموں اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب- فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت سمجھتی ہے میڈیا کو بند کر کے اسے فائدہ ہو گا تو ایسا نہیں ہے، میڈیا کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہو گا۔

سی پی این ای سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کسی ادارے کی اکانومی کو کنٹرول کریں گے تو آپ اس ادارے کو قابو میں کر رہے ہیں، اس وقت میڈیا کی ساری اہمیت کو اشتہار کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، جو ہو رہا ہے وہ نہ روکا گیا تو میڈیا انڈسٹری کو سنبھالا نہیں جا سکے گا۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اخبار خالی ضرور چھپے ہیں مگر اس طرح کبھی بند نہیں ہوئے، اگر موجودہ حکومت سمجھتی ہے میڈیا کو بند کر کے اسے فائدہ ہو گا تو ایسا نہیں ہے، میڈیا کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہو گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مالکان اور میڈیا ورکرز میں تقسیم بھی بائی ڈیزائن ہے، موجودہ وقت میں میڈیا کی تمام تنظیموں اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، اپوزیشن نے بھی میڈیا کی موجودہ صورتحال پر ہر فورم پر بات کی ہے، وزیراطلاعات کو بھی مشورہ دیا ہے کہ میڈیا ورکرز کی تربیت کا ادارہ قائم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں