پرویز مشرف کی بیٹی دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں وزارت داخلہ سندھ

وزارت داخلہ کو انٹیلجنس ادراوں کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ عالیہ رضا دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔


ویب ڈیسک July 17, 2013
وزارت داخلہ سندھ کو انٹیلجنس ادراوں کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ عائلہ رضا دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مقیم سابق صدر پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ رضا کو قتل کرنے کے لیے دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

وزارت داخلہ کو حساس اداروں نے بتایا ہے کہ عائلہ رضا دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں نے انہیں کراچی میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، وزارت داخلہ سندھ کے خط میں پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عائلہ رضا کی سیکیورٹی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

سابق صدر پرویز مشرف رواں سال مارچ میں 4 سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس لوٹے مگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری بیانات کے مطابق ان کی زندگی کو بھی دہشتگردوں کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے اوپر قائم مقدمات میں عدالت میں پیش نہیں ہو پا رہے، سابق صدر اسلام آباد میں چک شہزاد میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں 19 اپریل سے نظر بند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |