ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 18, 2019
بھارتی چوکی کو پہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ ہے، آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ اور کوٹ کتیرا سیکٹرز میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں 3 بھارتی سپاہی ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ بھارتی چوکی کوپہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں