پی آئی اے کی پرواز اور ڈرون میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

سول ایوی ایشن کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے گئے


ویب ڈیسک January 18, 2019
سول ایوی ایشن کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے گئے (فوٹو: فائل)

پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز فضا میں اڑنے والے ڈرون سے بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز اڑان کے دوران فضا میں ڈرون سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئی اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 36 شام 5 بج کر 24 منٹ پرروانہ ہوئی، شام 5 بج کر 27 منٹ پر دورانِ پرواز ڈورن پی آئی اے کی پرواز کے اوپر 100 فٹ کی بلندی پر نمودار ہوا۔

واقعے کے وقت پرواز 4300 فٹ کی بلندی پر اڑ رہی تھی اور طیارے اور ڈرون کا سامنا کراچی سے 4.7 ناٹیکل مائل پر مشرقی جانب ہوا۔ ڈرون پی آئی اے کے اے ٹی آر ساختہ کے انتہائی قریب آگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا اور پرواز باحفاظت سکھر اتر گئی۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پرواز کے مدِمقابل ڈرون اڑنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں