برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی

برطانوی وزیراعظم کی اپنی پارٹی کے اراکین ہی بل کے مخالف تھے تاہم اسکے باوجود انہوں نے بل منظوری کیلئے بھجوایا۔


AFP July 17, 2013
بل کی منظوری ایک تاریخی لمحہ ہے جس سے کئی لوگوں کی زندگی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، برطانوی وزیر ثقافت ماریہ ملر فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ملکہ الزبتھ دوئم کی منظوری کے بعد برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی اپنی پارٹی کے اراکین ہی بل کے مخالف تھے تاہم انہوں نے اس کے باوجود ملکہ کو بل منظور کرنے کے لئے بھیجوایا جسے ملکہ نے منظور کرلیا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر ثقافت ماریہ ملر کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری ایک تاریخی لمحہ ہے جس سے کئی لوگوں کی زندگی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرستوں کے درمیان پہلی شادی آئندہ سال کے وسط میں ہوگی جس کا وہ شدت سے انتظار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی ایوان بالا اور ایوان زیریں پہلے ہی ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کے بل کو باضابطہ طور پر منظور کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں