برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی

برطانوی وزیراعظم کی اپنی پارٹی کے اراکین ہی بل کے مخالف تھے تاہم اسکے باوجود انہوں نے بل منظوری کیلئے بھجوایا۔

بل کی منظوری ایک تاریخی لمحہ ہے جس سے کئی لوگوں کی زندگی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، برطانوی وزیر ثقافت ماریہ ملر فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ملکہ الزبتھ دوئم کی منظوری کے بعد برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی اپنی پارٹی کے اراکین ہی بل کے مخالف تھے تاہم انہوں نے اس کے باوجود ملکہ کو بل منظور کرنے کے لئے بھیجوایا جسے ملکہ نے منظور کرلیا۔


دوسری جانب برطانوی وزیر ثقافت ماریہ ملر کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری ایک تاریخی لمحہ ہے جس سے کئی لوگوں کی زندگی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرستوں کے درمیان پہلی شادی آئندہ سال کے وسط میں ہوگی جس کا وہ شدت سے انتظار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی ایوان بالا اور ایوان زیریں پہلے ہی ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کے بل کو باضابطہ طور پر منظور کرچکی ہیں۔
Load Next Story