ایشین جونئیر اسکواش پاکستان بھارت فائنل میں آمنے سامنے

پتایا میں جاری ایونٹ میں فاتح ٹیم کا اب ہانگ کانگ سے مقابلہ ہوگا۔


Sports Reporter January 19, 2019
پتایا میں جاری ایونٹ میں فاتح ٹیم کا اب ہانگ کانگ سے مقابلہ ہوگا۔ فوٹو : فائل

پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا کر ایشین جونئیر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

تھائی لینڈ کے شہر تپایا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو صفر سے برتری پائی۔ پہلے میچ میں فرحان ہاشمی نے ہانگ کانگ کے تو وائی لک کے خلاف کامیابی پائی۔

ان کی فتح کا سکور تین پندرہ، گیارہ چھ، تیرہ گیارہ، پانچ گیارہ اور گیارہ نو رہا۔ یہ میچ ایک گھنٹہ اور اکیس منٹ تک کھیلا گیا۔ اس سے پہلے میچ میں عباس زیب نے چنگ یاٹ لونگ کے خلاف فتح اپنے نام کی۔ پچیس منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ کا سکور گیارہ پانچ، گیارہ ایک اور گیارہ تین رہا۔

فائنل میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، قبل ازیں بھارتی ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں ملائشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں