غیر قانونی کنکشنز سے پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا

سپرنٹنڈنگ انجینئرڈبیلوٹی ظفرپلیجو کی رشوت وصولی اورغیرقانونی اقدامات سے پانی کا بحران پیدا ہے


Staff Reporter January 19, 2019
شہر کے بعض علاقوں کا پانی روک کر دوسرے علاقوں میں رقم کے عوض فراہم کیا جا رہا ہے، واٹر بورڈ ذرائع۔ فوٹو:فائل

واٹربورڈکے افسر کی رشوت وصولی اورمبینہ غیرقانونی کنکشن سے مختلف علاقوں میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا ہور ہی ہے۔

کراچی میں پانی کی کمی کا سامنا ہے تو دوسری طرف سپرنٹنڈنگ انجینئر ڈبیلو ٹی ایم ظفر پلیجو بھی تمام صورتحال کا مبینہ ذمے دار ہے ،ظفر پلیجو شہرکی بلک کی لا ئنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی اورتقسیم پرتعینات ہے لیکن ان کی ناقص حکمت عملی ،مبینہ کرپشن اوررشوت وصولی سے شہرمیں پانی کا بحران مزید بڑھتا جارہا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ کراچی میں پانی کی کمی کا پہلے ہی سامنا شہر میں یو میہ 50کروڑگیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے لیکن انتہائی قابل اعتماد ذرائع کاکہناہے کہ واٹر بورڈکے افسر ظفر پلیجوکی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی شہر میں پا نی کا بدترین بحران پیدا ہوا ہے۔

ظفر پلیجو سپر نٹنڈنگ انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ہیں جن کے پاس شہر میں تمام بلک (مرکزی) لائنوں کے ذریعے پانی کی فر اہمی ، شہر میں ہرعلاقے میں پانی کی تقسیم، وال آ پریشن کا کنٹرول ہا ئیڈرنٹ پرپانی کی فراہمی کی اہم ذمے داریاں ہیں جوپانی کی مبینہ طورفراہمی اپنے طریقے سے کررہے ہیں، کچھ علاقوں میں غیر ضروری طورپرپانی کی کمی کردی گئی ہے ،مختلف علاقوں میں پانی کی فر اہمی ایک ایک ماہ بعدکی جارہی ہے اور ان علاقوں کاپانی دیگرعلاقوں میں رقم کے عوض فراہم کیا جارہاہے۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ وال مینوں کاکنٹرول بھی ظفر پلیجو کے پاس ہے جس علاقے کا چاہے پانی روک دیتے ہے جہاں چاہے وہاں اضافی پانی فراہم کردیا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں