بچوں کو غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کیخلاف درخواست دائر

نجی اسکولوں کے نصاب سے متعلق سیکریٹری تعلیم سے معلوم کریں گے، جسٹس محمد علی


Staff Reporter January 19, 2019
عدالت نے درخواست گزار کو وکیل کرنے کیلیے مہلت دے دی، سماعت 7 فروری تک ملتوی۔ فوٹو : فائل

سندھ ہائیکورٹ میں بچوں کو غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل کے روبرو نجی اسکولوں کے بچوں کو غیر اسلامی و غیر اخلاقی مضامین پڑھانے سے متعلق ایمان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری ارشد صدیقی کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ بے شمار نجی اسکولز میں آکسفورڈ اور پیراماؤنٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھائی جا رہی ہیں جن میں ایسا غیر اخلاقی مواد موجود ہے جو یہاں بیان بھی نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ایسا کون سا مواد ہے عدالت کو بتایا جائے ،کون سی کتابیں ہیں جن میں غیر اسلامی مواد پڑھایا جا رہا ہے، آپ بھی اور ہم مسلمان ہیںاس معاملے کو ضرور دیکھیں گے،ہم سیکریٹری تعلیم کو بلا کر پوچھ لیں گے۔

درخواست گزار نے کہا کہ داؤد پبلک اسکول کا نصاب عدالت میں پیش کر سکتے ہیں جس میں نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر اسلامی اور جنسی معاملات پرائمری کے بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے، ہمیں وکیل کرنے کی مہلت دی جائے تاکہ عدالت کی احسن طریقے سے معاونت کی جا سکے۔

سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کے بچوں کو غیر اسلامی و غیراخلاقی مضامین پڑھانے سے متعلق درخواست گزار کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں