پاور پلانٹس کی ناقص مرمت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

نندی پور پاور پلانٹ اور تھرمل پاور سٹیشن مظفر گڑھ کی ناقص مرمت کی گئی۔


رضوان غلزئی January 19, 2019
نندی پور پاور پلانٹ اور تھرمل پاور سٹیشن مظفر گڑھ کی ناقص مرمت کی گئی۔ فوٹو: فائل

پاور پلانٹس کی ناقص مرمت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ناقص انتظامات اور دیگر نقائص کے باعث 3 ارب 70 کروڑ یونٹس کم بجلی پیدا ہوئی جبکہ ناقص مرمت سے 51 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تھرمل پاور اسٹیشن مظفرگڑھ 3 ہزار 272 گھنٹے تک جان بوجھ کر بند رکھاگیا، تھرمل پاور اسٹیشن بند رہنے سے 3 ارب 56 کروڑ یونٹس کم بجلی پیدا ہوئی۔ نقائص کے باعث نندی پور پاور پلانٹ 14 روز بند رہا۔

آڈٹ حکام نے سفارش کی ہے کہ پاورپلانٹس سے کم بجلی کی پیداوار کی تحقیقات کروا کے ذمے داروں کا تعین کیاجائے۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کا موقف ہے کہ پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق مرمتی کاموں کے لیے بند رکھے گئے تھے، پاور پلانٹس کی بندش کا دورانیہ طے شدہ ٹائم سے کم رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں