سوات میں گھر میں گیس لیکیج دھماکا 7 افراد زخمی

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک January 19, 2019
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا

سیدوشریف میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں سیدوشریف کے علاقے شاہین آباد میں گیس لیکیج کی وجہ سے گھر میں دھماکا ہوا جس کے باعث خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے سے گھر کے تین کمرے بھی متاثر ہوئے جب کہ مقامی لوگوں اور ریسکیوں کے اہلکاروں نے متاثرین کو امداد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں