حارث سہیل کی پی ایس ایل فور میں شرکت مشکوک

ڈاکٹرز نے حارث سہیل کو مزید 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔


Muhammad Yousuf Anjum January 19, 2019
ڈاکٹرز نے حارث سہیل کو مزید 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قومی ٹیم کے ان فٹ بلے باز حارث سہیل کی پاکستان سپرلیگ فور میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیلے بغیرواپس لوٹے تھے، ان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں، ذرائع کےمطابق انہیں چار ہفتے مزید ری ہیب کے عمل سے گزرنے کا مشور ہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے انہیں صرف فزیو کے تجویزہ کردہ طریقہ کار کے مطابق جسمانی مشق کرنے کے ساتھ پی ایس ایل میچز میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز جلد سے جلد فٹ ہوکر پی ایس ایل کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، حارث سہیل لاہور قلندر ٹیم کا حصہ ہیں، پی سی بی کے میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکر سہیل سلیم کو ان کےری ہیب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں