معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا عبدالرزاق داؤد

رواں سال ملکی تاریخ ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے، مشیر تجارت


ویب ڈیسک January 19, 2019
رواں سال ملکی تاریخ ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے، مشیر تجارت فوٹو:فائل

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا۔

کراچی میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ملکی تاریخ ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات اس سال ہوئی ہیں، چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر تجارت کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں، چیئرمین واپڈا

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا، نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں