منافقانہ سیاست ملکی استحکام کیلیے خطرناک ہےحلیم عادل شیخ

جب کوئی عوامی مسئلہ حل ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ کھڑی کردی جاتی ہے، صوبائی مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ۔


Staff Reporter August 23, 2012
کارکنان تھرپارکر میں خشک سالی کے شکار لوگوں کی مدد کریں،عید ملن سے خطاب۔ فوٹو: فائل

صوبائی مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ٹانگ کھیچنے کی سیاست اب بند ہوجانی چاہیے، اختلافات کی صورت میں ہمیشہ غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھاتی رہیں، منافقانہ سیاست ملکی سالمیت اور استحکام کیلیے نہایت خطرناک ہے، کارکنان تھرپارکر میں پھیل جائیں اور خشک سالی سے مجبور آفت میں گھرے لوگوں کی مدد کریں، پاکستان میں دہشت گردی کے اسباب سے بیرونی امداد میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے جس قدر تیزی سے محکمہ ریلیف نے دنیا سے کٹے رابطے کو دن رات کی جدوجہد سے جوڑا ہے وہ تاریخ کی سنہری مثال بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں کارکنوں سے عید ملن کے موقع پر کیا، انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت اور ذمے دار لوگوں کی ایک عظیم فوج ہے جو الیکشن کے دنوں میں بڑے بڑے سیاسی سورمائوں اور پنڈتوں کی آنکھیں کھول دے گی، ہم نے سب سے پہلے اپنے آپ کو خود احتسابی کے عمل سے گزار کر لوگوں کی خدمت کے قابل بنایا، چند مفاد پرست سیاستدانوں کی وجہ سے ترقی کے ہر عمل کو منفی نتائج سے گزرنا پڑا، جب کوئی عوامی مسئلہ حل ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ کھڑی کردی جاتی ہے، ایسے سیاست دانوں کی سیاست پر ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |