عوام نے عید کے موقع پر اسٹیج ڈراموں سے بھر پور لطف اٹھایا

عید کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جانے والا اسٹیج ڈرامہ...


Cultural Reporter August 23, 2012
عمر شریف کے اسٹیج ڈرامے نے ایک بار پھر زبردست مقبولیت حاصل کی۔ فوٹو: فائل

کراچی کے عوام نے عید کے موقع پر اسٹیج ڈراموں سے بھر پور لطف اٹھایا، کراچی میں پیش کیے جانے والے تینوں اسٹیج ڈرامے بے حد کامیاب رہے،اس سال پہلی بار کراچی کے تین بڑے آڈیٹوریم میںاسٹیج ڈرامے پیش کیے گئے کراچی میں کسی نئی فلم کی نمائش نہ ہونے کی وجہ سے بھی اسٹیج ڈرامے عید کے موقع پر عوام کی تفریح کا سب سے بہترین ذریعہ ثابت ہوئے، کراچی میں امن وامان کی بہتری کی وجہ سے بھی لوگ تفریح کی غرض سے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔

کراچی کے سٹی آڈیٹوریم میںادکار اور مصنف عمر شریف کا اسٹیج ڈرامہ ''غریبوں کا چاند امیروں کی عید'' نے ایک بار پھر زبردست مقبولیت حاصل کی اس کی وجہ ایک طویل عرصے بعد عمر شریف کی تھیٹر میں شرکت تھی، عید کے تینوں دنوں میں اس ڈرامے کو عوامی سطح پر زبردست مقبولیت حاصل رہی، نیوی آڈیٹوریم میں ہر سال میوزیکل پروگرام ہوتا رہا لیکن اس سال آڈیٹوریم میںاسٹیج ڈرامہ''ہم سب عید سے ہیں'' پیش کیا گیا ، اس ڈرامے کو بھی عوام نے بے حد پسند کیا، عید کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جانے والا اسٹیج ڈرامہ ''عید بلبلے'' کامیابی سے جاری ہے، آدم تھیٹرز کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس کھیل میں رئوف لالہ، شہنی عظیم، کمال ادریس، صبا خان، اصغر مانڈوی والا اور آدم راٹھور نے کردار ادا کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں