دس سال قبل اغواء ہونے والا بچہ والدین کو مل گیا

کمسن بچے علی حیدر کو 10 سال قبل لاہور سے اغواء کرکے بھینسوں کے باڑے پر مزدوری کرائی گئی، ڈی ایس پی


ویب ڈیسک January 19, 2019
اسپیشل برانچ راولپنڈی نے بچے کے والد کو جہلم سے ڈھونڈ کر بیٹے سے ملا دیا، ڈی ایس پی :فوٹو:ایکسپریس

دس سال قبل لاہور میں اغواء ہونے والا بچہ علی حیدر کراچی سے مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹین ایئرچیلنج کا چرچا ہے، لیکن حقیقت میں 10 سال قبل اپنے بچے کو دیکھنا اور 10 سال بعد اس کا اچانک مل جانا کسی اچھنبے سے کم نہیں۔

ڈی ایس پی طاہر انیس کے مطابق 10 سال قبل جہلم کا رہائشی کمسن علی حیدر ماں باپ کی درمیان علیحدگی پر والدہ کی تلاش میں لاہور گیا جہاں بچے کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کرکے بھینسوں کے باڑے میں مزدوری پر لگا دیا، تاہم بچہ اغوا کاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر باڑے سے بھاگ گیا اور کراچی پہنچ گیا۔

ڈی ایس کے مطابق بچے کو صرف اتنا یاد تھا کہ اس کا والد دریائے جہلم کے کنارے رہتا ہے جس کا نام غلام حسین ہے، بچے کو ایک ہفتہ قبل کراچی میں ملنے والے شخص نے والد کو تلاش کرنے اور اسپیشل برانچ تک لانے میں اہم کردار ادا کیا، اسپیشل برانچ راولپنڈی نے بچے کے والد کو جہلم سے ڈھونڈ کر بیٹے سے ملا دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں