واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیل مل کی بجلی منقطع
پاکستان اسٹیل مل کو واجبات کی مد میں آج 55 کروڑ روپے کی ادائیگی کا نوٹس دیا تھا جس پر کوئی جواب نہیں ملا، کے ای ایس سی
لاہور:
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیل مل کی بجلی منقطع کردی ہے۔
کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیل مل پر 93 کروڑ روپے واجب الادا ہیں اور آج اسے 55 کروڑ روپے کی ادائیگی کا نوٹس دیا گیا تھا تاہم اسٹیل مل انتظامیہ نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا جس پر اسٹیل مل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل انتظامیہ کی تحریری یقین دہانی پر بجلی دوبارہ بحال کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹیل مل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہوگا جبکہ دوبارہ چلانے میں 2 سے 3 دن لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کل کے ای ایس سی کو 10 کروڑ روپے ادا کردے گی۔