فاروق بھائی جب چاہیں پارٹی میں واپس آجائیں خالد مقبول صدیقی

فاروق بھائی کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، خالد مقبول صدیقی


ویب ڈیسک January 19, 2019
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے کام ہورہا ہے، خالد مقبول، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فاروق بھائی جب چاہیں پارٹی میں آجائیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق بھائی کے ایم کیوایم سے متعلق بیانات پر ان سے بات کی جاسکتی ہے فاروق بھائی کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں وہ جب چاہیں پارٹی میں آسکتے ہیں۔

صحافی نے جب سوال کیا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں وفاقی حکومت گرجائے گی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اگرحکومت خود ہی گرگئی تو زرداری صاحب کا کیا کمال ہوگا؟

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حیدر آباد جلسے میں کارکنوں کی تعداد بتارہی ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے چاہنے والے بہت ہیں جب کہ عمران خان صاحب کیساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ایم کیوایم کے کنونیر نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے کام ہورہا ہے اور کراچی کے طالبعلم آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں