چترال میں دھماکا لیویز اہلکار شہید

شہید اہلکارکی شناخت جاوید ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے

علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔

حکام کے مطابق دھماکا دوپہر ایک بجے کے قریب ارندو گاؤں میں اولڈ پاورہاوس کے قریب ہوا جہاں آئی ای ڈی کے ذریعے لیویز اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔


ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت جاوید ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کرکے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکا

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پاک افغان سرحدی علاقے مہمند میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
Load Next Story