بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی وفاق سے ایک اور وزارت مانگ لی
وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی وزارت بھی تبدیل کی جائے، بلوچستان عوامی پارٹی
ZAGREB:
بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت سے مزید ایک وزارت مانگ لی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے لئے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی، حکومت کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کے بعد اب ایک اور اتحادی جماعت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت سے مزید ایک وزارت مانگ لی ہے، اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کو 7 نشستوں پر 2 وزارتیں اور ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا، جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی اسمبلی میں 5 نشستیں ہیں اور اسے ایک وزارت دی گئی، مرکز میں مزید ایک وزارت ہمارا حق بنتا ہے، وزارت دفاعی پیداوار بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لئے بے مقصد ہے، وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی وزارت بھی تبدیل کی جائے۔