جرمن کمپنی پورٹ قاسم برتھ پر 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

وفد کی وفاقی وزیر صنعت سے ملاقات، آئرن اوور کول برتھ کے سرمایہ کاری پلان پر بریفنگ دی


APP July 18, 2013
غلام مرتضیٰ جتوئی نے جرمن پیشکش کا جائزہ لینے اور سفارشات کیلیے کمیٹی قائم کردی۔ فوٹو : فائل

LONDON: وفاقی وزیر صنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہاں ہیں، رکاوٹیں جلد دور کرکے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جائے گا۔

وہ جرمن کمپنی کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پرجرمن وفد نے وفاقی وزیر کو پورٹ قاسم کے آئرن اوور کول برتھ کو مزید فعال بنانے اور برتھ کی توسیع کے حوالے سے سرمایہ کاری پلان پربریفنگ دی۔ جرمن کمپنی برتھ کی استعداد کار بڑھانے، برتھ کو احسن طریقے سے چلانے، آف لوڈنگ میں اضافے اور جدید طریقے سے کارگو کی ترسیل پر ابتداً 5 سال کیلیے 4 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے، مزید برآں کمپنی نے برتھ کی دیکھ بھال اور توسیع میں بھی سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔



وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیل ملز کے مسائل کے حل کیلیے ہر تجویز کا ازسر نو جائزہ لینے کیلیے تیار ہیں اور ہر فیصلہ میرٹ پر کیا جائیگا۔وفاقی وزیر نے جرمن پیشکش کے جائزے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی اور کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ تسلسل کے ساتھ سرمایہ کاروں سے ملاقات کرکے پروپوزل کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لے اور اس پر اپنی سفارشات پیش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔