سرکاری نرخ کا نوٹیفکیشن واپس شہر میں آٹے کی من مانی قیمت پر فروخت

ڈھائی نمبر آٹا42روپے،فائن آٹا44روپے اور چھوٹی چکیوں کا آٹا45سے46روپے کلو فروخت ہونے لگا۔


Staff Reporter July 17, 2013
سرکاری نرخ کا نوٹیفکیشن فلور ملز مالکان کے دباؤ پر واپس لیا گیا ہے اور وجہ گندم پرسبسڈی کی عدم فراہمی بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

حکومت سندھ نے آٹے کی قیمت کا سرکاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔

جس کے باعث شہر میں آٹے کی من مانی فروخت شروع ہوگئی ہے، کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا42روپے، فائن آٹا44روپے اور چھوٹی چکیوں کا آٹا45سے46روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، سرکاری طور پر فائن آٹے کی 38اور ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت34.50روپے کلو مقرر کی گئی تھی، سرکاری نرخ کا نوٹیفکیشن فلور ملز مالکان کے دباؤ پر واپس لیا گیا ہے اور وجہ گندم پرسبسڈی کی عدم فراہمی بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آٹے کی سرکاری قیمت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

جس کے بعد شہر میں آٹے کی من مانی قیمت پرفروخت جاری ہے، سندھ حکومت فائن آٹے کی سرکاری قیمت38روپے، ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 34.50روپے مقررکی تھی تاہم فلور ملز مالکان کے دباؤ پر سندھ حکومت نے قیمتوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، نوٹس واپس لینے کی وجہ گندم پر سبسڈی کی عدم فراہمی بتائی جاتی ہے۔



فلور ملز مالکان نے مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے کی وجہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ قرار دیتے ہوئے سبسڈی شدہ گندم کے نرخ کے لحاظ سے مقرر کیے گئے آٹے کے سرکاری نرخ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، اس وقت بھی فلور ملیں ڈھائی نمبر آٹے کی 50 کلو کی بوری 2025 روپے اور فائن آٹے کی بوری 2100روپے میں فروخت کررہے ہیں جس کے لحاظ سے آٹے کی تھوک قیمت بالترتیب 40.50 روپے اور41روپے فی کلو بن رہی ہے۔

شہر بھر میں ڈھائی نمبر آٹا42روپے، فائن آٹا 44روپے اور چھوٹی چکیوں کا آٹا 45 سے46روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، فلور ملز مالکان کے مطابق گندم کی قیمت 3500 روپے تک پہنچ چکی اس لیے سرکاری نرخ کا اطلاق ناممکن ہے، ادھر کنٹرولر جنرل آف پرائسزنے ایک بار پھر 16جولائی سے شروع ہونیو الے 15دنوں کیلیے ڈھائی نمبر آٹے کی خوردہ قیمت34.50 روپے، فائن آٹے کی قیمت 38 روپے اور چھوٹی چکی کے آٹے کی قیمت41روپے مقرر کی ہے تاہم شہر بھر میں آٹا غیرسرکاری قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، ادھر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آٹے کی من مانی فروخت کا فوڑی نوٹس لیں تاکہ انھیں رمضان میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں