سی ٹی ڈی مبینہ مقابلہ بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ پنجاب
ساہیوال واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار رات گئے ساہیوال کے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچے، ان کے ہمراہ آئی جی پنجاب جاوید سلیمی بھی تھے، وزیراعلی پنجاب نے اسپتال میں زیرعلاج بچوں کی عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے پیشے کیے جب کہ وزیر اعلی نے حکم دیا کہ بچوں کو اسپتال میں تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں اور کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں جو بھی ملوث ہوگا اسےعبرت کا نشان بنادیں گے، انکوائری کی نگرانی خود کروں گا اور زخمی بچوں کی کفالت حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لا اینڈ آرڈر سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ واقعہ کی ہر زاویے سے چھان بین کی جارہی ہے، تحقیقات کے بعد معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کا جرم ثابت ہونے پر عام مجرموں کی طرح سزا دی جائے گی۔