اولیور ایک وکٹ کے فرق سے 116سال پرانا ریکارڈ برابر نہ کرپائے

ورنون فلینڈر کی انجری کے سبب ٹیم میں جگہ بنانے والے پیسر نے پہلے ٹیسٹ میں ہی 11وکٹیں حاصل کرکے اپنی جگہ پکی کرلی تھی۔


Sports Reporter January 20, 2019
ورنون فلینڈر کی انجری کے سبب ٹیم میں جگہ بنانے والے پیسر نے پہلے ٹیسٹ میں ہی 11وکٹیں حاصل کرکے اپنی جگہ پکی کرلی تھی۔ فوٹو: فائل

اولیورایک وکٹ کے فرق سے 116سال پرانا ریکارڈ برابر نہ کرپائے۔

3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب زیادہ 25وکٹیں حاصل کرنے والے پروٹیز بولر بک لیولائن ہیں، میڈیم پیسر نے یہ کارنامہ 1902میں آسٹریلیا کیخلاف سرانجام دیا تھا جب کہ اولیور نے پاکستان کیخلاف سیریز کے 3میچز میں 24شکار کیے۔

یاد رہے کہ ورنون فلینڈر کی انجری کے سبب ٹیم میں جگہ بنانے والے پیسر نے پہلے ٹیسٹ میں ہی 11وکٹیں حاصل کرکے اپنی جگہ پکی کرلی تھی، فلینڈر کی واپسی کے باوجود ان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں