نوابشاہ میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مالک گرفتار
بھاری نفری کی تاج کالونی میں کارروائی، مشروب سے بھری سیکڑوں بوتلیں، تیاری کا سامان اور مشہور کمپنی کے لیبل برآمد
نواب شاہ پولیس کا تاج کالونی میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ۔
چھاپے کے دوران ملٹی نیشنل بیورو کے مشروبات ، پیکنگ کا سامان، کیمیکل اور دیگر اشیا برآمد، فیکٹری مالک گرفتار، ملزم جعلی مشروبات بنا کر مخصوص برانڈز کی بوتلیں فروخت کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اے سیکشن پولیس ایس ایچ او اقبال وسان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بدھ کے روز تاج کالونی میں ملزم غلام محمد ملک کے گھر چھاپہ مار کر نقلی مشروبات بنانے کا سازوسامان، پیکنگ مشین، کیمیکل اور سیکڑوں کی تعداد میں مشروبات سے بھری ہوئی بوتلیں برآمد کرلیں ہیں، برآمد کی جانے والی بوتلیں ایک مشہور کمپنی کے نام کی لیبل سے لگی ہوئی ہیں، پولیس نے جعلی فیکٹری چلانے والے ملزم غلام محمد ملک کو برآمد کر لیا، مزید تحقیقات جاری ہے۔