ویمنز کرکٹ پاکستان نے آئرلینڈ کو تختہ مشق بنا لیا

پہلے ون ڈے میں157 رنز سے کامیابی، ندا کے87 رنز، بسمہٰ نے80 کی اننگز کھیلی


Sports Desk July 18, 2013
پہلے ون ڈے میں157 رنز سے کامیابی، ندا کے87 رنز، بسمہٰ نے80 کی اننگز کھیلی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ویمنز کرکٹ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو تختہ مشق بنا لیا، سیریز کے پہلے ون ڈے میں 157 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

ندا ڈار کی آل راؤنڈ پرفارمنس اور کپتان بسمہٰ معروف کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو سرخرو کرایا،گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹ پر 280 رنز بنائے، ندا ڈار نے87 اور کپتان بسمہٰ معروف نے80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں، اوپنر جویریہ خان 45 گیندوں پر 31 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، حریف ٹیم نے 33 رنز ایکسٹرازکی صورت میں پیش کیے، ایمی کینلی اورکم گراتھ نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، آئرش ٹیم 32.5 اوورز میں 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔



سیسیلا جوائس 29 اور ایسابول جوائس 21 رنز بناکر نمایاں رہیں، سعدیہ یوسف نے3 جبکہ اسماویہ اقبال اور ندا ڈار نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دوسرا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل واحد ٹی 20 میں بھی پاکستان نے38 رنز سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر 148 رنز بنائے،میزبان ٹیم 110 پر آؤٹ ہوگئی، ایمیئر رچرڈسن 34 اور کلیر شیلنگٹن 33 رنز کے سوا کوئی دیگر بیٹسویمن حریف بولرز کا اعتماد سے سامنا نہیں کرسکی،بسمہٰ معروف نے 3 جبکہ ندا ڈار اور سعدیہ یوسف نے 2،2 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔