ترسیلات زر میں 10 غیر ملکی سرمایہ کاری میں 70 فیصد اضافہ

حکومت صنعتی مسابقت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے خصوصی پیکیج تیار کر رہی ہے، اعلان 23 جنوری کو کیا جائے گا


Numainda Express January 20, 2019
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارے میں 5 فیصد کمی، برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا، وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں سترہ فیصد اضافہ ہوا ہے اورملک کے اقتصادی اعشاریے حکومت کی بہتر کارکردگی اور درست سمت کا اظہار ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے گذشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزارت خزانہ کے ترجمان خاقان نجیب نے گذشتہ چھ ماہ کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے یہاں سے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک میں اقتصادی اعشاریئے بہتر ہوئے ہیں جو حکومت کی بہتر کارکردگی اور درست سمت کی عکاسی کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے چھ ماہ کے دوران بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں دس فیصد اضافہ ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کی پہلی ششہاہی کے دوران تجارتی خسارے میں پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ملکی برآمدات میں دو فیصد اضافہ اور درآمدات میں دو فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں پچھلے سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارہ میںبھی4.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں