نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام مارچ سے شروع ہوگا

26کروڑ ڈالر لاگت کا ایئر پورٹ منصوبہ 3سال میں مکمل کیا جائے گا،چینی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی

ڈایزائن اور پی سی ون بھی تیار ،گوادر میں انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی کی آمد و رفت کے لیے ائیر پورٹ کا منصوبہ اہمیت کا حامل۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہدا ری منصوبے ( سی پیک ) کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام مارچ 2019سے میں شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہدا ری منصوبے (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی اجلاس میںنیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا تعمیراتی کام جلد ا زجلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے یہ اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ سی پیک کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعمیراتی کام مارچ 2019میں شروع کیا جائے۔

چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چین کے ساتھ گرانٹ ایگری منٹ بھی ہو چکا ہے جبکہ منصوبے کا ڈایزائن اور پی سی ون بھی تیا ر کیا جا چکا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے پر کام کا آغاز پہلے ہی تاخیر کا شکا ر ہو چکا ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے اب اس منصوبے پر آئندہ دو سے تین ماہ میں کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ منصوبے کی تعمیر کے لیے چائنہ ائیر پورٹ کنسٹرکشن کمپنی کی خد مات حاصل کی جائیں گی نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ منصوبے پر مجموعی طورپر 26کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت کا تخمینہ ہے جس کے لیے چین سی پیک کے تحت مالی معاونت کر ے گا۔

 
Load Next Story