ڈی آر ایس ایم سی سی کمیٹی استعمال جاری رکھنے کی حامی

سسٹم کی ملکیت ٹی وی کمپنیوں کے بجائے آئی سی سی کے پاس رکھنے کا مشورہ دے دیا


Sports Desk July 18, 2013
سسٹم کی ملکیت ٹی وی کمپنیوں کے بجائے آئی سی سی کے پاس رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ فوٹو: فائل

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی نے ڈی آر ایس کی ملکیت آئی سی سی کو سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔

گذشتہ دنوں سابق آسٹریلوی کپتان ای ین چیپل نے بورڈز سے ڈی آر ایس کا مکمل کنٹرول خود سنبھالنے کو کہا تھا، کمیٹی کے دوروزہ اجلاس کے آخر میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ تمام ممبران نے متفقہ طور پر کرکٹ میں ڈی آر ایس کا استعمال جاری رکھنے کی حمایت کردی۔



اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس کی مدد سے غلطیوں کا تناسب کم ہوا ہے، ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں اصل قصور سسٹم نہیں بلکہ اس کے استعمال کے طریقہ کار کا تھا، بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈی آر ایس بے عیب نہیں لیکن اس سے درست فیصلوں میں اضافہ ہورہا ہے،عالمی استعمال کا اس وقت زیادہ فائدہ ہوگا جب اس سارے سسٹم کی ملکیت ٹی وی کمپنیوں کے بجائے آئی سی سی کے پاس ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔