سندھ حکومت نے پری پیڈ موبائل فون بند کرنیکی حمایت کردی
کراچی میں بھتہ خوری،دہشت گردی کی بڑی وجہ غیررجسٹرڈ سمیں ہیں،پری پیڈکی بندش مشاورت سے ہوگی، وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ سینیٹراے رحمن ملک نے کہاہے کہ دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتاہے، چاند رات پر کچھ شہروں میں موبائل فون کے سگنلز بند کرنا پڑے تاکہ تخریب کاری کو روکا جاسکے، ملک دشمنوں نے موبائل فونز کے ذریعے دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، پری پیڈموبائل فون کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔
وہ منگل کواسلام آبادپولیس لائنز کے دورے کے موقع پرپولیس افسران و اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے۔پولیس لائنز آمد کے موقع پر وزیرداخلہ کو پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیرداخلہ نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
انھوںنے عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ دہشت گردوں نے دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ پاکستان کو ایک ناکام ریاست ثابت کیاجائے لیکن ان کی یہ سازش ناکام بنادی گئی،موبائل فون سروس بعض شہروں میں کچھ وقت کے لیے بند کرنے سے دہشت گردی پر قابوپانے میں مدد ملی، کراچی میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نہیں ہوا۔
دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈیز) کے 70 فیصد سے زائد واقعات موبائل فونز کے ذریعے ہوتے ہیں، تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت سے فیصلہ کریں گے کہ کیسے پری پیڈ فونز ختم کیے جاسکتے ہیں،رحمن ملک نے کہاکہ 15دن پہلے کہاتھا کہ پاکستان کے خلاف سازش تیار کی گئی ہے،پری پید فون کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے، ایک دم کوئی فیصلہ نہیں کریںگے لیکن اس فیصلے کو عوام، میڈیا نے سراہا ہے، غیررجسٹرڈ سمیں بند کرنے سے دہشت گردی روکنے میں مدد ملے گی۔
یہ فیصلہ ضرور کریں گے جس سے موبائل فونز کنکشنز کی پڑتال یقینی ہو،امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ایک سوال پر انھوںنے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں لیکن ہم نے خود کو مضبوط کرلیا ہے اور اپنی سیکیورٹی کو بہتر بنایا ہے، دشمن لگاتار کارروائی کرے گا لیکن ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے۔
عید کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات اور چارشہروں میں دہشت گردی کے خطرات کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے وفاق اور صوبے یکساں حکمت عملی پر کاربند تھے،کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتوں سمیت دہشت گردی کے واقعات میں غیررجسٹرڈ سمیں ایک بہت بڑی وجہ ہیں،کسی بھی فرقے کا فرد شہید ہو تو وہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔
ہندویاتریوں کی بھارت روانگی کے حوالے سے سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ میڈیا کو ایسے قومی معاملات میں انتہائی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، یہ لوگ اپنی مذہبی رسومات کے لیے جارہے تھے،جب صدر زرداری کی ہدایت پر میں نے تفصیلی تحقیقات کی تو ایسی کوئی بات نہیں تھی اور وہ تمام لوگ اسی روز گئے لہذا میڈیا سے درخواست ہے کہ حقائق کی تصدیق کے بعد معاملات کو عوام کے سامنے پیش کرے۔
عید الفطرکے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کو بہترقراردیتے ہوئے وزیرداخلہ نے وفاقی پولیس کے افسروں اور جوانوں کے لیے ایک مہینے کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وفاقی پولیس میں مزید پانچ ہزار فورس بھرتی کی جائے گی اور ان کے لیے ہائوسنگ اسکیم بھی بنائی جائے گی۔این این آئی کے مطابق رحمن ملک نے کہا کہ پری پیڈ موبائل سمز میں بہت بے قاعدگیاں پائی جاتی ہیں، لوگوں نے غلط کوائف جمع کرارکھے ہیں اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پری پیڈموبائل سمزکو مرحلہ وار بند کرکے ان کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی'دہشت گردی کا خطرہ ابھی موجود ہے اس لیے تمام صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مسلسل ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کامرہ ایئربیس حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے' حملے میں اندرونی عناصر بھی شامل تھے کیونکہ حملے گھر کے بھیدی کے بغیر نہیں ہوسکتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ مغوی شہباز تاثیر بہت جلد اپنے خاندان کے ساتھ ہوں گے،شہباز تاثیر کی بازیابی کے لیے جاری حکومتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔