وزیراعظم عمران خان کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے خورشید شاہ
ذمےداران کے خلاف کارروائی ہوتا کہ ایسا پھر نہ ہو، خورشید شاہ
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ خود کو بچانا ہے تو حکومت کے وزرا استعفی دیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے میں حکومت کی بے حسی نظر آئی، ساہیوال واقعہ ریاستی دہشت گردی ہے جب کہ ساہیوال واقعہ سب کے سامنے ہے کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو بچانا ہے تو حکومت کے وزرا استعفی دیں، وزیراعظم عمران خان کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے جب کہ ذمےداران کے خلاف کارروائی ہوتا کہ ایسا پھر نہ ہو۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کی باتیں سن کر بہت تکلیف ہوتی ہے، شعدہ بازوں سےملک نہیں چلتے، عدالتی نظام مضبوط ہے، بڑے فیصلے ہورہے ہیں۔