اوگراکرپشن کیس گیلانی آج بھی پیش نہ ہوئے تومعاملہ گرفتاری تک جائیگا

3 نوٹسزکی عدم تعمیل پرنیب کوعدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنیکااختیارہے

3 نوٹسزکی عدم تعمیل پرنیب کوعدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنیکااختیارہے۔ فوٹو: فائل

اوگراکرپشن کیس سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی آج (جمعرات کو) بھی نیب کی انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے تو مزیدکارروائی کامعاملہ وارنٹ گرفتاری کی طرف جائیگا۔

نیب قانون کے تحت 3 نوٹسزکی عدم تعمیل پرنیب کو وارنٹ گرفتاری حاصل کرنیکا اختیار ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے اوگراکرپشن کیس میںگرفتار مرکزی ملزم توقیرصادق کے دوران تفتیش انکشافات کی روشنی میںیوسف رضاگیلانی کو تیسرانوٹس گزشتہ روزبھیج دیاتھاکہ وہ آج (جمعرات کو) نیب کی انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوجائیں۔




قبل ازیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نیب کے 2 نوٹسزکی تعمیل کرنے سے انکارکرچکے ہیں اوران کاموقف ہے کہ بطور سابق وزیراعظم ان کواستثنیٰ حاصل ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story