ظالموں نے ظلم کی انتہا کردی عینی شاہد سانحہ ساہیوال کا بیان

ایلیٹ فورس کی موبائل آتے ہی کار پر فائرنگ شروع کر دیتی ہے، عینی شاہد


ویب ڈیسک January 20, 2019
ایلیٹ فورس کی موبائل آتے ہی کار پر فائرنگ شروع کر دیتی ہے، عینی شاہد۔ فوٹو : فائل

سانحہ ساہیوال کی فوٹیج بنانے والے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ان ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی۔

بس میں سے سانحہ ساہیوال کی فوٹیج بنانے والا عینی شاہد سامنے آگیا، عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہمارے محافظ ہی ہمارے دشمن بن گئے ہیں، پولیس والوں سے بڑا بدمعاش کون ہے باقی تو نام کے بدمعاش ہیں، ایلیٹ فورس کی موبائل نے آتے ہی کار پر فائرنگ شروع کردی تاہم خوش قسمتی سے بچے بچ گئے ان ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت 4 جاں بحق، اہلکار گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے، سی ٹی ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور گاڑی میں موجود ذیشان سمیت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جب کہ چاروں افراد کی ہلاکت بھی ان کے ساتھیوں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |