نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سے نہ نکلیں بلاول بھٹو

تحریک انصاف نےپنجاب کوپولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک January 20, 2019
بلاول بھٹو زرداری کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں شہریوں کےقتل کی شدیدالفاظ میں مذمت، فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پیغام ہے کہ نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سےباہر نہ نکلیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں شہریوں کےقتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نےپنجاب کوپولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا، بچوں کےسامنے والدین کاقتل گڈگورننس کے جھوٹےدعویداروں کےمنہ پرطمانچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ساہیوال میں ملوث 16 سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

بلاول بھٹو نے کہا کہ اتنےبڑے سانحےکے بعد حکومت لاپتا ہوگئی اور ریاست مدینہ کی پیروی کےدعویدار آج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمے دارکون ہے؟ انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار کی تحقیقات پرکسی کواعتماد نہیں اور نہ ہی ایس ایس پیزاورآئی جیز کا تبادلہ کرنے والوں سےانصاف کی امید ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ٹوئٹروالی سرکار دروغ گوئی اورمخالفین پرالزام بازی کےعلاوہ کچھ نہیں کرسکتی جب کہ نیاپاکستان کے نام پرملک میں جنگل کا قانون لاگوکردیا گیا ہےاور سانحہ ساہیوال پیغام ہے کہ نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کیساتھ گھروں سےباہرنہ نکلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں