ملک کے اکثر علاقوں میں بارش جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا

متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے،پختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب

متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے،پختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب. فوٹو: فائل

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور میں چار روز سے ہونے والی بارش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ سحری کے اوقات میں شہر میں ہونے والی ہلکی بارش کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش نے سحری کی تیاری کو مشکل بنادیا جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پہلے سے کھڑے پانی میں مزید اضافہ ہوگیا اور نمازیوں کو مساجد میںجانے کیلئے پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔




آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد گوجرانوالہ سرگودھا ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور کوہاٹ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔روالپنڈی اسلام آباد لاہور گوجرانوالہ، ہزارہ، ڈویژن،سندھ کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story