سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں گورنر پنجاب
پنجاب میں 4 سال میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جس کی تعریف کرنی چاہیے، چوہدری سرور
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں اس میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔
میرپور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر دکھ ہوا واقعہ کو مختلف پہلو سے دیکھا جارہا ہے، ایسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں اس کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، پنجاب میں 4 سال میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جس کی تعریف کرنی چاہیے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی بنا دی ہے جو 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، اس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور پنجاب پولیس کے سینئر آفیسر شامل ہیں، واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
دریں اثنا گورنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ساہیوال میں ہونے والے ظلم پر پوری پاکستانی قوم صدمے میں ہے، پاکستان کے ہر شہری کو اس واقعے سے شدید تکلیف ہوئی ہے، معصوم بچوں کے سامنے نہتے والدین پر گولیاں چلا کر قتل کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے واقعہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحثیت گورنر یقین دلاتا ہوں کہ انصاف ہوگا، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مہذب معاشروں میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرحوم کے خاندان کو بھی یقین دلایا ہے کہ ان شاءاللہ انصاف ہوگا۔