سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو چوراہوں پر پھانسی دی جائے حمزہ شہباز

کیا معصوم بچیاں ساری زندگی بھول پائیں گی کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کیا گیا، حمزہ شہباز


ویب ڈیسک January 20, 2019
آج حکومت کی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، حمزہ شہباز، فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب محافظ قاتل بن جائیں تو معاشرے قائم نہیں رہ سکتے، سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو چوراہوں پر پھانسی پر لٹکانا چاہیے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن پولیس کی جانب سے متضاد بیانات دیے جا رہے ہیں، واقعے کی شام کو وزیر اعلی کو یاد آیا کہ انہیں ساہیوال جانا چاہیے آج حکومت کی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی جب کہ پاکپتن واقعے پر وزیر اعلی کو معافی مانگنی پڑتی ہے آئی جی کو چپڑاسی کی طرح تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال مبینہ مقابلہ؛ نئی ویڈیو نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ کا پول کھول دیا

حمزہ شہباز نے کہا کہ انسان ہونے کے ناطے میں چاہتا ہوں کہ حقائق سامنے آنے چاہئے خاتون اور بچی کی لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کیا وہ معصوم بچیاں ساری زندگی بھول پائیں گی کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پر ہر روز 15ارب کا قرضہ چڑھ رہا ہے اور وزراء بانت بانت کی بولیاں بول رہے ہیں، ہم آپ کی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے آپ خود گرنا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں ایسی قانون سازی کریں تاکہ ایسے واقعات نہ ہوں اس واقعے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کو سیاست نہیں چمکانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں