حکومت اسلامی کونسل کی سفارشات پارلیمنٹ میں لیکر جائیگی فضل الرحمن

وزیراعظم سے اتفاق رائے کے بعد پیشرفت ہوئی، ن لیگ اور جے یوآئی میں مکمل ہم آہنگی ہے.


Online July 18, 2013
وزیراعظم سے اتفاق رائے کے بعد پیشرفت ہوئی، ن لیگ اور جے یوآئی میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف سے اتفاق رائے کے بعد پیشرفت ہوئی ہے اور حکومت نے پارلیمنٹ میں سفارشات لیجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریباً 40سال سے آئینی ادارے کی سفارشات سرد خانے میں پڑی تھیں اور کوئی بھی حکومت اس پر عملدرآمد کیلیے تیار نہیں تھی، مسلم لیگ(ن) کیساتھ ہماری نظریاتی ترجیحات میں اہم نقطہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق قوانین عمل میں لانا ہے جس پر دونوں پارٹیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔



انہوں نے کہا کہ سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے کیوجہ سے مذہبی حلقوں میں بے چینی پائی جاتی رہی ہے جبکہ کچھ لوگ برملاء بندوق کی نوک پر شریعت کے متمنی ہیں، انکا کہنا تھا کہ کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد سے جو لوگ ہماری جمہوریت کو مغربی طرز حکمرانی سمجھتے ہیں انکی دلیل کمزور ہو جائیگی، قرارداد مقاصد میں بھی ملکی قوانین کو اسلام اور شریعت کے مطابق ڈھالنے کا وعدہ کیا گیا مگر ہمارے حکمرانوں نے اس سنجیدہ معاملے میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |