لیاری سے کچھی برادری کا ایک اور قافلہ بدین روانہ ہوگیا

نقل مکانی کرنے والے خاندان کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے ملزمان خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے

نقل مکانی کرنے والے خاندان کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے ملزمان خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے. فوٹو: عائشہ میر

لیاری گینگ وار کے ملزمان کی کچھی برادری کو علاقہ خالی کرنے کی دھمکی کے بعد کچھی برادری کی 300 خواتین اور بچوں پر مشتمل قافلہ نقل مکانی کر کے بدین روانہ ہوگیا ۔


تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے کچھی برادری کو علاقہ خالی کرنے کی دھمکیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، بدھ کو بھی گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے کچھی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے انھیں علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دی گئی جس پر ہنگورہ آباد رحم آباد کی 300 سے زائد خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ، خواتین اور بچوں کو لے کر جانے والی 4 بسیں شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر واقع کچھی رابطہ کمیٹی کے مرکز سے بدین کے لیے روانہ ہوگئیں۔

نقل مکانی کرنے والے خاندان کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے ملزمان خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے اور صرف کچھی برادری کو انتقامی کارروائی کا نہ صرف نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر گھروں سے نقل مکانی کرنے پر بھی مجبور کیا جا رہا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story